خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ، تعداد 64ہو گئی 

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ، تعداد 64ہو گئی 
خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ، تعداد 64ہو گئی 

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہا رگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 64ہو گئی ہے ۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نجی ہسپتال میں سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد علی میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج دم توڑ گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں نو ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔ 379 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ 685 ہیلتھ ورکرز کو دوری خوراک لگائی گئی ۔

صوبے میںچار ہزار459بزرگوں کو کورونا کی پہلی ڈوز جبکہ تین ہزار 477بزرگوں کو دوسری ڈوز لگائی گی ۔

مزید :

قومی -