ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے راہ چلتی خاتون کو زخمی کردیا
حیدرآباد (ویب ڈیسک) لطیف آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی، پولیس ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لطیف آباد میں موٹر ڈیلرز کا پرائیوٹ گارڈ اسلحہ کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا اس دوران گولی چلنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پرائیویٹ گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔