عمران خان کو شہریوں کی تکلیف کا احساس نہیں ، استعفیٰ دیکر گھر جائیں ، بلاول بھٹو

عمران خان کو شہریوں کی تکلیف کا احساس نہیں ، استعفیٰ دیکر گھر جائیں ، بلاول ...
عمران خان کو شہریوں کی تکلیف کا احساس نہیں ، استعفیٰ دیکر گھر جائیں ، بلاول بھٹو

  

کراچی ( ڈیل پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو شہریوں کی تکلیف کا احساس نہیں ، عمران خان صاحب استعفیٰ دے کر گھر جائیں ۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے ، آٹے کے بیس کلو تھیلے پر 66 روپے زیادہ دینے والا غریب نوالے تک سے محروم ہو گیا، ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے ، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرا لیں َ؟۔پیسے کم ہونے پر دوا خریدے بغیر واپس جانے والے کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہوگی ،آپ کو کچھ کر کے دکھانا ہوگا ، آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے کے جرام کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے ، والدین بچوں کے سکول کی فیس تک ادا نہیں کر پارے ،عمران خان کرایے پر رہنے والے عام آدمی کے مہینے کابجٹ بنا کر دکھائیں۔دنیا کے حکمران اپنے عوام کے فائدے کا سوچتے ہیں ، عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پر غور کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال تبدیلی کیلئے کم ہیں تو آٹھ سال میں خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں کیا تبدیلی آئی ، عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ اپنے دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی ، تبدیلی یہ ہے کہ عام آدمی کو مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا جائے ،حکمران چور ہوتا ہے تو مافیا بے لگام ہوا کر زیادہ منافع کیلئے ہر چیز مہنگی کرتا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -