کورونا کے بڑھتے وار،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سخت اقدامات کا عندیہ

کورونا کے بڑھتے وار،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سخت اقدامات کا عندیہ
کورونا کے بڑھتے وار،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سخت اقدامات کا عندیہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےکہا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں رش سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سخت اقدامات کی طرف جا سکتی ہے۔ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباو ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے، صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچاو ممکن ہے، کورونا کی وجہ سے اجتماعات سے گریز کریں۔ ایس او پیز پر عمل کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

قومی -