حکومت کے پاس عیاشی کرنے کے پیسے ہیں ، ویکسین کیلئے نہیں ، احسن اقبال

حکومت کے پاس عیاشی کرنے کے پیسے ہیں ، ویکسین کیلئے نہیں ، احسن اقبال
حکومت کے پاس عیاشی کرنے کے پیسے ہیں ، ویکسین کیلئے نہیں ، احسن اقبال

  

نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا ویکسی نیشن کا انتظام کرنے میں ناکام رہی ، حکومت کے پاس عیاشی کیلئے پیسے ہیں لیکن ویکسین کیلئے نہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی ضرورت ہے تو سول ادارے کس لئے ہیں ، حکومت نے سول مشینری کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر لگایا ہوا ہے ، آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ کورونا کے باعث سیاسی سرگرمیوں کو محدود کر رکھا ہے مگر پی ڈی ایم کی تحریک پر زور طریقے سے آگے بڑھے گی ،ہمارا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ، ہم تو منتظر ہیں کہ عمران خان جہانگیر ترین کو کب این آر او دیں گے ۔

مزید :

قومی -