بھارت کی ابتر صورتحال ، سعودی عرب مدد کے لیے میدان میں آگیا

بھارت کی ابتر صورتحال ، سعودی عرب مدد کے لیے میدان میں آگیا
بھارت کی ابتر صورتحال ، سعودی عرب مدد کے لیے میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ریاض (آئی این پی ) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ غیر معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن بھارت بھیج دی ہے، بھارت کے لیے آکسیجن گیس کی فوری فراہمی کی کھیپ بھارت کے اڈانی گروپ اور لائنڈ کمپنی کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت کی جا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 691 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بہت زیادہ بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کا یہ چوتھا دن ہے اور دہلی کے ساتھ ساتھ پورے بھارت کے ہسپتالوں میں بستروں کے علاوہ طبی آکسیجن کی بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم بھارتی سفارتخانے کی جانب سے اڈانی گروپ اور میسرز لائنڈ کے تعاون سے 80 ٹن مائع آکسیجن گیس انڈیا بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ریاض میں قائم بھارتی سفارتخانہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے اس موقع پر بھارت کی ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پرشکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے والی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن گیس کے سیلنڈرز سنگا پور سے بھی بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے جا رہے ہیں۔ صنعتی ضروریات کے لیے استعمال کی جانے والی آکسیجن زیادہ ضرورت کے باعث ہسپتالوں کو مہیا کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے باوجود طلب میں غیر ضروری اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -