نوربخاری نے بھارتیوں کو مشورہ دے دیا

نوربخاری نے بھارتیوں کو مشورہ دے دیا
نوربخاری نے بھارتیوں کو مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتیوں کو کورونا کے علاج کے لیے سورۃ رحمٰن سننے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہماری دعائیں بھارت کے لیے ہیں، اللہ بھارت پر رحم کرے، میری انڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام فینز اور مداحوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی کورونا کے علاج کے طور پر قاری عبدالباسط کی آواز میں دن میں تین مرتبہ سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سنیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے پاس یہ سورۃ رکھ دیں ، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)

یادرہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی فنکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی بھارتیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے  لیے دعاگو ہے ۔

مزید :

تفریح -