محمد رضوان 91رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے لیکن پھر بھی مین آف دی میچ کس کھلاڑی کو ملا ؟

محمد رضوان 91رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے لیکن پھر بھی مین آف دی میچ کس کھلاڑی کو ملا ...
محمد رضوان 91رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے لیکن پھر بھی مین آف دی میچ کس کھلاڑی کو ملا ؟

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے باوجود مین آف دی میچ کا ایوار حسن علی لے اڑے ۔انہوں نے چار اوورز میں 18رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔میچ کے بعد تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمبابوے کی ٹیم بیٹنگ کے آغاز میں اچھا کھیلی لیکن ہمارا بہت سادہ منصوبہ تھاکہ ہم نے زمبابوے کے بلے بازوں کی وکٹ لینی ہے ۔محمد رضوان نے بتا یا کہ گیند بلے پر نہیں آ رہا تھا ،پلان یہ ہی تھا کہ ایک وکٹ مل گئی تو میچ ہمارے ہاتھ میں آجائے گا ۔اپنی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں مثبت باڈی لینگوئج کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں یہ ہی میرا نیچرل سٹائل ہے ۔

مزید :

کھیل -