کلیجی بنانے کی ترکیب

کلیجی بنانے کی ترکیب
کلیجی بنانے کی ترکیب

  

اجزا

ایک کلو کلیجی

پانی دوکپ یا جتنا آپ کو رکھنا ہو

ہری مرچیں چار عدد

تیل ایک کپ

پیاز ایک درمیانی

ٹماٹر ایک بڑا

کستوری میتھی ایک چمچ

پسی لال مرچ ایک چمچ

پسا دھنیہ ایک چمچ

نمک حسبِ ضرورت

ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ

ہلدی ایک چمچ

لونگ چھ عدد

دار چینی دو ٹکرے

ثابت کالی مرچ چھ عدد

ترکیب

تیل کو اچھے سے گرم کر لیں اور اس میں کھڑے مصالحے ڈال دیں، اس کے ساتھ پیاز کو گولڈن کرلیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن ، کلیجی ڈالیں اور انہیں  اچھے سے بھون لیں  پھر سارے خشک مصالے ڈال کر بھون لیں۔  اس کے بعد پانی ڈال کر ڈیڑھ گھنٹے کیلئے رکھ دیں، اس دوران تھوڑی تھوڑی دیر میں چمچ ہلاتے رہیں۔ کلیجی گل جائے تو اس کو سرو کریں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -