زمبابوے سے جیت کے بعد بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا 

زمبابوے سے جیت کے بعد بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا 
زمبابوے سے جیت کے بعد بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا 

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ یہ ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ ہمیں سیریز میں کامیابی ملی ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران میں اور محمد رضوان اننگ کے آخر تک جانے کے منصوبے سے کھیل رہے تھے ،جب میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آیا تو پچ بہتر لگ رہی تھی لیکن پھر پچ کا رویہ تبدیل ہوا ۔بابراعظم نے کہا کہ ہم نے 150سے 160سکور تک کا ٹارگٹ دینا چاہتے تھے ،زمبابوے کی ٹیم کو کریڈٹ دوں گا جنہوں نے اننگ کے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے ،کوشش ہوتی ہے کہ باولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ، اب ساری توجہ ٹیسٹ سیریز پر ہے۔

مزید :

کھیل -