لاہور پولیس اِن ایکشن ، بغیر ماسک گھومنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمات درج

لاہور پولیس اِن ایکشن ، بغیر ماسک گھومنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمات ...
لاہور پولیس اِن ایکشن ، بغیر ماسک گھومنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمات درج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 762 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 854 مقدمات درج کئے گئے،کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1436 مقدمات درج کئے گئے۔

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے،کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم ہے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی جارہی ہے،کورونا وباءمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہونےکےپیش نظرہمیں انتہائی احتیاط برتناہوگی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -