پاکستان نے کورونا کی کتنے کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا؟ بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان نے کورونا کی کتنے کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا؟ بڑی خوشخبری ...
پاکستان نے کورونا کی کتنے کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا؟ بڑی خوشخبری آگئی
سورس: CanSino Bio

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے چین سے کورونا وائرس ویکسین کی ساڑھے تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین چین کی تین کمپنیوں سے خریدی جائے گی۔ کین سائنو کی سنگل ڈوز ویکسین کی دو کروڑ جبکہ سائنو ویک ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ویکسین ہی استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت بھارت سے ویکسین کی 16 ملین خوراکیں ملنی تھیں تاہم بھارت نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید :

کورونا وائرس -