قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بیٹی نے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے قاتلانہ حملے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابصار عالم کے اکاونٹ سے ان کی بیٹی نے ایک پیغام شیئر کیا اور کہا میں دعا ابصار اور محمد عمر ابصار اپنے والد ابصار عالم کی ہدایت پر یہ پیغام انکے اکاونٹ سے ٹویٹ کر رہے ہیں،’اللہ کے بے انتہا کرم اور بے شمار لوگوں کی دعاوں کے صدقے میری زندگی بچ گئی‘۔ابصار عالم نے کہا زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے چاہے حملہ اور پلاننگ کرنے والے کتنے ہی طاقتور اور مسلح کیوں نا ہوں۔ اتنے لوگوں کی دعائیں، محبتیں اور روٹھے دوستوں کی واپسی کی قیمت اگر ایک گولی ہے تو یہ سودا میں نے قبول کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صحافی اور غیر صحافی دوستوں، سیاسی اور غیر سیاسی رہنماوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، ملکی اور بین الاقوامی اداروں، تمام جاننے اور نا جاننے والوں کا جنہوں نے دعائیں دی، اور مردان کے ان تین راہ گزر نوجوانوں کا جو مجھے ہسپتال لے کر گئے، تاعمر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا اللہ تعالی نے اس گناہ گار کو توقعات سے اتنا بڑھ کر دیا کہ جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، میرے لئے بہنے والے لوگوں کے آنسو اور دعاوں کے لئے اٹھے ہاتھ میری زندگی کا سرمایہ ہیں ۔
السلام و علیکم
— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) April 25, 2021
میں دعا ابصار اور محمد عمر ابصار اپنے والد ابصار عالم کی ہدایت پر یہ پیغام انکے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر رہے ہیں:
“اللہ کے بے انتہا کرم اور بے شمار لوگوں کی دعاؤں کے صدقے میری زندگی بچ گئی، بے شک
1/4