محکمہ موسمیات نے پیر کو سخت گرمی کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیر کو سخت گرمی کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے پیر کو سخت گرمی کی پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کو پاکستان بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ کے اکثر اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے علاقوں مکران اور تربت میں بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، یہاں بھی موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور اور مٹھی میں 44 ، نواب شاہ اور دادو میں 43، لاڑکانہ اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -