کل سے اے لیول امتحانات شروع، شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر بارے بھی اعلان کردیا

کل سے اے لیول امتحانات شروع، شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر بارے بھی اعلان ...
کل سے اے لیول امتحانات شروع، شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر بارے بھی اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کل سے اے لیول کے امتحانات شروع ہوں گے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے تک لے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کل سے پاکستان بھر میں اے لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے، پچھلے سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتا ہے لیکن اس بارے میں فیصلہ انہوں نے نہیں بلکہ ان لوگوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ خواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رہیں تاکہ امتحانات لیے جا سکیں، تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا بھی مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -