علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول کب جاری ہوگا؟

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول کب جاری ہوگا؟
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول کب جاری ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کردیے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -