عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ میں نے دیا تھا،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا دعوی 

عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ میں نے دیا تھا،گورنر خیبرپختونخوا شاہ ...
عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ میں نے دیا تھا،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا دعوی 
سورس: File Photo

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نےکہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نے دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے25ویں یومِ تاسیس پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995ءمیں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں،میرا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ عمران خان بکنے والا ہے اور نہ ہی بھاگنے والا، پی ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی، عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، آٹھ سال کے دوران ایک باربھی سرکاری و غیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا، میری تنخواہ مجھے بیرون ملک دورے کی اجازت نہیں دیتی۔گورنر کے پی شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہے جس کی بنیادپی ٹی آئی نے رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -