استعفیٰ کی خبریں، احد چیمہ خود میدان میں آگئے

استعفیٰ کی خبریں، احد چیمہ خود میدان میں آگئے
استعفیٰ کی خبریں، احد چیمہ خود میدان میں آگئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے انہیں مختلف عہدوں کی پیشکش کی ہے لیکن ابھی وہ کوئی عہدہ نہیں لینا چاہتے، جب وقت آئے گا تو سرکاری عہدہ لے لیں گے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک اپنی نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا۔ احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی دن رات مختلف منصوبوں پر کام کیا اور انہیں کامیاب کیا۔