غیرضروری اسباب سے نجات حاصل کریں مفید آئیڈیا زکو کام میں لائیں

غیرضروری اسباب سے نجات حاصل کریں مفید آئیڈیا زکو کام میں لائیں
غیرضروری اسباب سے نجات حاصل کریں مفید آئیڈیا زکو کام میں لائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
قسط:48
-1 اپنے آئیڈیاز کا تجزیہ کیجیے۔ ان آئیڈیاز کو ایک فائل میں سنبھال کر رکھیں۔ فائل میں لکھے ہوئے ان آئیڈیاز کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔ غیرضروری اسباب وجوہات سے نجات حاصل کریں مفید آئیڈیا زکو کام میں لائیں۔
-2 اپنے آئیڈیاز میں مزید بہتری پید اکریں۔ اس سے آپ کے آئیڈیا میں وسعت پیدا ہو گی۔ اپنے آئیڈیا کو دوسروں کے آئیڈیاز کے ساتھ ملا کر سوچ بچار کریں۔ تمام پہلوﺅں سے اس کا جائزہ لیں اور اس پر عمل شروع کر دیں۔ آپ کا مستقبل بہت روشن ہو گا۔
جب کوئی ماہر تعمیرات نئی عمارت بنانے کا آئیڈیا سوچتا ہے ، وہ پہلے اس کا نقشہ بناتا ہے۔ اسی طرح ٹیلی ویژن کمرشل بنانے والا پہلے کہانی کا خاکہ بناتا ہے اور جب کوئی مصنف نیا ناول لکھتاہے تو وہ بھی پہلے اس کاپلاٹ تیار کرتا ہے۔
آپ بھی اپنے آئیڈیا کو پہلے کاغذ پر لکھیں اور اس کی 2 وجوہات لکھیں۔ جب آئیڈیا واضح ہو جائے تو اس پر ایک تنقیدی نظر ڈالیں اور ضرورت کے مطابق اس میں اگر کوئی کمی ہو تو اس کو دور کریں۔ اس طرح آپ کا آئیڈیاٹھوس حالت میں آ جائے گا۔
پچھلے موسم گرما میں میری ملاقات بیمہ کمپنی کے 2نمائندوں سے ہوئی۔ یہ دونوں ہی مجھے بیمہ پالیسی فروخت کرنا چاہتے تھے۔ دونوں نے ہی مجھے کہا کہ ہم ضروری کاغذات تیار کر کے آپ کے پاس آئیں گے۔
ایک صاحب ان میں کچھ زیادہ ہی پریشان تھے۔ اس نے مجھے ٹیکس، سوشل سکیورٹی اور نہ جانے کیا کیا بتایا اور مجھے بھی پریشان کر دیا۔
دوسرے صاحب کافی سلجھے ہوئے تھے۔ اس کا کام کرنے کاطریقہ بھی مختلف تھا۔ انہوں نے تمام تفصیلات ایک ڈایاگرام کی شکل میں لکھی ہوئی تھیں۔ اس نے میرے لیے کافی اچھا کام کیا تھا اور مجھے ہر چیز کی سمجھ آ گئی تھی۔ اس لیے میں نے اس سے پالیسی خرید لی۔
اپنے آئیڈیا کو قابل عمل بنانے کیلئے لکھ لیں یا اسے کسی شکل اور ڈایاگرام کی صورت میں بنائیں۔ ایسی چیزیں زبانی گفتگو سے زیادہ مفید بن جاتی ہیں۔
ان باتوں پر عمل کریں اور تخلیقی سوچ پیدا کریں:
-1یقین رکھیں کہ اس کام کو کیا جا سکتا ہے جب آپ کسی کام کے کرنے کا یقین کر لیتے تو آپ کا ذہن اس کام کو کرنے کیلئے راستے تلاش کر لیتا ہے۔ یقین سے مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لفظ ناممکن، نہیں ہو سکتا، نہیں کیا جا سکتا، کوشش نہ کریں جیسے الفاظ اپنے ذخیرہ الفاظ سے نکال دیں۔
-2 اپنے ذہن کو روایات سے مفلوج نہ رکیں۔ نئے آئیڈیا سوچیں، تجربات پر یقین رکھیں، نئے نئے طریقے اپنائیں، کسی بھی کام کرنے میں ترقیاتی پہلو کو مدنظر رکھیں۔
-3 روزانہ اپنے آپ سے سوال کریں: میں بہتر کام کیسے کر سکتا ہوں؟ اپنے ذہن میں وسعت کرنے کی کوئی حد نہیں ہے، جب آپ سوچتے ہیں کہ میں پہلے سے بہتر کام کیسے کر سکتا ہوں؟ تو آپ کے اندر سے ہی جواب آئے گا کہ کوشش کرو اور بہتر ہو گا۔
-4 اپنے آپ سے سوال کریں: میں مزید زیادہ کام کیسے کر سکتا ہوں؟ آپ کے ذہن میں بہت وسعت ہے۔ اپنے آپ سے سوال کرنے سے آپ کو معلوم کرنے کا راستہ مل جاتا ہے اور آپ کی ذہانت کام کرتی ہے۔
-5 سننے اور سوال پوچھنے کی مشق بہت اچھی ہے۔ اس سے آپ کو صحیح فیصلہ کرنے کا خام مال ملے گا۔
یاد رکھیے عظیم لوگ سنتے ہیں اور چھوٹے لوگ بولتے ہیں۔
-6 اپنے ذہن میں وسعت پیدا کیجیے۔ حرکت میں آیئے۔ ان لوگوں سے رابطہ کیجیے۔ جو نئے آئیڈیاز سوچتے ہیں آپ ان کی مدد کریں، کام کرنے کے نئے نئے طریقے تلاش کیجیے۔ ہر سطح کے لوگوں سے ملیے اور ان کے ساتھ سماجی تعلقات استوار کیجیے۔( جاری ہے )
نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -