"دین کو تو بخش دو" ارشاد بھٹی مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

"دین کو تو بخش دو" ارشاد بھٹی مفتاح اسماعیل پر برس پڑے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا "خواجہ آصف امریکہ گئے،فرمایا،ہم لبرل اور تحریکِ انصاف والےدینی رجحان رکھنےوالے،مفتاح اسماعیل امریکہ گئے،اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کوعمران خان سےمنسوب کرتےہوئےعمران خان کو طالبان سےملاکر جُگت ماردی، حد ہی ہوگئی،اورکتناخوش کرنا ہےامریکیوں کو،کیا اقتدارہی سب کچھ،دین کو تو بخش دو۔"

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عمران خان وہی بات "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کر رہے ہیں جو طالبان کرتے ہیں۔