بیساکھی میلے کے حوالے سے مذاکرہ

بیساکھی میلے کے حوالے سے مذاکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر انتظام پِلاک لوک سٹوڈیو میں بیساکھی میلے کے حوالے سے ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور دانشوروں نے شرکت فرمائی۔ جن میں ڈاکٹر ناصر بلوچ، الیاس گھمن اور اقبال قیصر شامل تھے۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر خاقان حیدر غازی نے سرانجام دئیے۔پروگرام میں وساکھی کو پنجاب کے خوشگوار موسم کی آمد قرار دیا گیا۔ جس سے کسانوں کے گھروں میں سال کی گندم کے ساتھ ساتھ مالی خوشحالی کی آمد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ناصر بلوچ نے وساکھی کی ادبی حیثیت اور پیداواری حیثیت پر بات کی۔ الیاس گھمن نے وساکھی کے رسم و رواج پر گفتگو کی۔ اقبال قیصر نے وساکھی کے تاریخی پہلو پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر خاقان حیدر غازی نے آخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -