اپوزیشن کو بلاوجہ تنگ کرنے والا آج  خود رورہا ہے،فاروق اشرف

اپوزیشن کو بلاوجہ تنگ کرنے والا آج  خود رورہا ہے،فاروق اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ بے شک اللہ کو غرور اور تکبر پسند نہیں ہے جو شخص کبھی بڑے غرور اور تکبر میں یہ کہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا ان کو این آر او نہیں دوں گا وہی شخص آج اپنے تکبر کی وجہ سے شہر شہر روتا پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالادوسروں کو یہ کہنے والا کہ وہ رات بارہ بجے اپنے آفس کیوں آئے یہ نہیں بتا رہا کہ وہ رات بارہ بجے تک وزیر اعظم ہاؤس میں خود کیا کررہا تھا یہ بات وہ خود نہیں بتاتا کہ آخر وہ اس وقت تک کون سے اہم کام تھے جو ایوان وزیر اعظم میں بیٹھ کر،کررہا تھا ایسے شخص کو مفت کا مشورہ ہے کہ وہ ابھی بھی باز آ جائے اور اپنی شکست کو تسلیم کرلے۔