عمران خان کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے،اشرف بھٹی

    عمران خان کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دن رات دوسروں کو خود داری کے درس دینے والے عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے جاتے جاتے وزیر اعظم ہاؤس کی سرکاری بلٹ پروف گاڑی بھی لے اڑے،اس شخص کے قول و فعل میں اس قدر تضاد ہے کہ جس کا کوئی حساب ہی نہیں مگر اس کے باوجود،وہ دعوے دار ہے کہ وہ واحد لیڈر ہے جو کہ صادق اور امین ہونے کے دعوے بھی کرتا ہے کوئی ان کو سمجھائے اور بتائے کہ جو صادق اور امین ہوتے ہیں وہ نہ تو جھوٹ بولتے ہیں اور نہ ہی ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد ہوتا ہے اس شخص نے محض کرسی کی خاطر اس قدر جھوٹ اور یوٹرن لئے کہ اس پر تو اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ا ٓنا چاہئے اب بھی اس کے جو فالوورز ہیں انہوں نے آنکھیں نہ کھولیں تو یہ شخص خود تو ایک اندھی گلی میں گھس گیا ہے آپ کو بھی لیکر بیٹھ جائے گا۔