آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت  نہیں دی جا سکتی،عنیزہ فاطمہ

آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت  نہیں دی جا سکتی،عنیزہ فاطمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،بہت جلدعمران نیازی کی قیادت میں نالائقوں کا ٹولہ ملک اور عوام سے کھلواڑ کرنے  اور نلکی دولت کو لوٹنے پر سلاخوں کے پیچھے ہوگا،گذشتہ روز انہوں نے مزید کہا شہبازشریف کا وزیراعظم بننا ہی عمران خان کی سیاسی موت ہے۔شہبازشریف کی پنجاب میں گدگورننس کی آج بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔
دس دن میں شہبازشریف نے وہ کام کیے جو عمران خان چار سال میں نہیں کرسکے۔عمران خان نے چار سال تقریریں کرنے اور الزامات لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔آج بھی ان کا یہی ایجنڈا ہے جھوٹ بولو اور عوام کو گمراہ کرو۔لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کی اب وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ خان ہیں۔