بلال بھٹوزرداری میثاق جمہوریت  پر عمل کر رہے ہیں،چودھری اختر

  بلال بھٹوزرداری میثاق جمہوریت  پر عمل کر رہے ہیں،چودھری اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میثاق جمہوریت پر اس کی روح کے مطابق عمل کررہے ہیں انہوں نے اپنے لندن کے دورہ کے دوران جو سیاسی رواداری کا مظاہرہ کیا وہ بھی سب نے دیکھ لیا بلاول بھٹو ایک قومی لیڈر ہیں اور آج ان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ہی ملک میں پرامن انتقال اقتدار کا کام مکمل ہونے جارہا ہے پنجاب میں اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے روائتی آئین شکنی کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے تاہم یہ مرح