ڈٍکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

  ڈٍکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر شفیق سے 4لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے  شہریار کے گھر سے 3 لاکھ 70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے قربان علی کے گھر سے 2لاکھ  15 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے مقبول کے گھر سے 2 لاکھ 76ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عظیم کے گھر سے 1لاکھ 35 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے الیاس  سے گن پوائنٹ پر 62 ہزار نقدی اور موبائل فون، گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے عمر سے 50ہزار کی نقدی اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عادل سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عیسیٰ سے 15 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا جبکہ سندر اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور شاہدرہ، ستوکتلہ اور وحدت کالونی،بھاٹی گیٹ،کاہنہ، نیو انارکلی  سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -