معاشرے میں کوئی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں،شجاع سمیع

  معاشرے میں کوئی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں،شجاع سمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ہمارے معاشرے میں کوئی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں جبکہ تنقید کو برداشت کرنا ایک مضبوط معاشرے کی نشانی ہے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے تنقید کو تذلیل سمجھ لیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکار اور سماجی کارکن شجاع سمیع نے پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی عزت اور وقار میں برابر ہیں ملک میں سیاسی کاروبار کرنے والوں نے عوام میں ذہنی دباؤ کم کرنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ایک دوسرے کی تنقید کو کھلے دل سے برداشت کرنا ہی ایک اچھے اور تعلیم یافتہ انسان کی نشانی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شجاع سمیع نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ آپ کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی ہو اس کو برقرار رکھیں مگر اس کی وجہ سے اپنے ذاتی تعلقات کو مت خراب کریں جب آپ سیاست کے باعث کسی دوسرے کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہیں تو بات بگاڑ کی جانب مڑ جاتی ہے  شجاع سمیع نے مزید کہا کہ ہمیں محبت،پیار اور رواداری کا مظاہرہ کرکے ایک بہترین قوم بن کر دکھانا ہے دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے لیکن ہم نے کسی بھی صورت میں اس کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینی۔

مزید :

کلچر -