طلباء کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں بھی بہت ضروری ہیں، شاہد اسلام

  طلباء کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں بھی بہت ضروری ہیں، شاہد اسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے روڈھم ہال میں  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیراہتمام کھیلی گئی آل پاکستان انٹر بورڈ نیٹ بال گرلز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی ڈائریکٹر سپورٹس (خواتین) صوبیہ سلطانہ چوہدری بھی موجود تھی۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں میں خواتین کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور پاکستانی خواتین نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں ملکی جذبے کے ساتھ اترنا چاہئے۔چی