حکومت سرپرستی کرے ورنہ انگلینڈ چلا جاؤنگا، احسن رمضان

حکومت سرپرستی کرے ورنہ انگلینڈ چلا جاؤنگا، احسن رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سرپرستی نہ کی تو پروفیشنل اسنوکر کے لیے انگلینڈ چلا جاؤں گا۔احسن رمضان نے گزشتہ ماہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن کا ٹائٹل محض 16 برس کی عمر میں جیتا تھا، وہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کیوئسٹ ہیں احسن رمضان کے والدین نہیں ہیں، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا، وہ لاہور کے جس کلب میں ٹریننگ کرتے ہیں اسی کلب میں گزر بسر کرتے ہیں۔احسن رمضان کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ ہی میرا سب کچھ ہے، اس کمرے کی میری زندگی میں جتنی اہمیت ہے وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، مجھے اس کمرے میں آکر سکون ملتا، میری اس کمرے میں نیند مکمل ہوتی ہے اور میں تازہ دم ہو کر ٹریننگ پر توجہ دیتا ہوں۔