سربیا اوپن، نواک جوکوچ نے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

سربیا اوپن، نواک جوکوچ نے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلغراد (اے پی پی):ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ نے کیرن خاچانوف اور اینڈرے روبلوف نے فیبیو فوگنینی کو ہرا کر سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام سربیا اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بلغراد میں جاری ہے، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے روس کے کیرن خاچانوف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔4، 1۔6 اور 2۔6 سے شکست دے کر فائنل  کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے اینڈرے روبلوف نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کے خلاف بآسانی 2۔6 اور 2۔6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی سربین ٹینس سٹار نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کروں۔