نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی  کی اپیل سماعت پرآج سماعت ہوگی 

  نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی  کی اپیل سماعت پرآج سماعت ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی،(آج)پیر کوسماعت ہوگی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آفس اعتراضات کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس اعجاز الاحسن (آج)پیرکو تحریک انصاف کی اپیل پرچیمبر میں سماعت کریں گے۔خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اسدعمر نے اپیل دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی اپیل

مزید :

صفحہ اول -