عمران خان، صدر اور گورنر پنجاب کو آرٹیکل6کے تحت سزا ملنی چاہئے: مریم اور نگزیب

  عمران خان، صدر اور گورنر پنجاب کو آرٹیکل6کے تحت سزا ملنی چاہئے: مریم اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان، صدر عارف علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6کی سزا ملنی چاہیے، پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں۔ ان کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔
مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -