امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، مسعود خان

امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، مسعود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ روحانی پاکیزگی فراہم کرتا ہے، یہ مہینہ رزق کی قدر اور دوسروں کا خیال کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے، مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں میں پاکستان کی نمائندگی کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اس موقع پر گورنر لیری ہوگن نے بھی اپنے خطاب میں ریاست میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔  ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اس موقع پر امریکا میں بسنے والی تمام کمیونٹیز میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -