عوام اور شوبز ستارے پاک فوج کی حمایت میں نکل آئے

عوام اور شوبز ستارے پاک فوج کی حمایت میں نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے عوام اور شوبز سٹارز فوج اور اْس کی قیادت کے حمایت میں نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فوج اور قیادت کے خلاف توہین آمیز مہم کا مقابلہ کرنے عوام اور شو بز ستارے میدان میں آگئے ہیں۔پاک فوج اور فوجی قیادت کی حمایت میں عوام اور شوبز اسٹار نے بڑی تعداد میں ویڈیو پیغامات جاری کیے۔اپنے پیغامات میں عوام اور شوبز اسٹارز نے پاک فوج کی ایک آواز پر لبیک کہنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پا ک فوج کی ایک آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں، دشمن فوج اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں لگا ہوا ہے۔اپنے پیغامات میں کہا کہ دشمن کی چال کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ پاکستان کو کبھی کوئی بیرونی ہاتھ نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے۔
شوبز سٹار

مزید :

صفحہ آخر -