ایف آئی اے کی کارروائی،ربڑ کے انگوٹھے بنانے والا گروہ گرفتار 

ایف آئی اے کی کارروائی،ربڑ کے انگوٹھے بنانے والا گروہ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلا م آباد (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتار ملزم سے جعلی فنگر پرنٹس اور جعلی موبائل سیمیں برآمد کر لیں۔میڈیا پورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اور ڈیوائسز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات کے علاوہ بڑی تعداد میں جعلی موبائل سیمیں بھی برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد سے بھی ڈیٹا چوری اور دھمکیوں کے الزام میں ایف آئی اے نے نجی غیر ملکی کمپنی کے 2 سابق ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
گروہ گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -