رمضان کے آغاز سے مسجد نبویؐ میں ایک کروڑ40لاکھ زائرین کی آمد

رمضان کے آغاز سے مسجد نبویؐ میں ایک کروڑ40لاکھ زائرین کی آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ  40  لاکھ سے زائد  زائرین  اور نمازیوں کی آمد ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک لاکھوں زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پر حاضری دی۔انتظامیہ کے مطابق  مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔رمضان المبارک کے 20 دنوں میں 40 لاکھ افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی،انتظامیہ کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبوی ﷺ پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رمضان کے آغاز سے20رمضان تک42لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -