عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو میں انکا استقبال کرونگا: رانا ثنا ء اللہ

عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو میں انکا استقبال کرونگا: رانا ثنا ء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       فیصل آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ خط میں سازش یا عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں ہے جبکہ اپنی سیاسی موت سے بچنے کیلئے خط کے الفاظ کواس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کروایا۔ ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے مرضی جلسے جلوس کھیلتے رہیں ہم ان کی نااہلی، کرپشن اور بیڈ گورننس سے بھی عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے، آئندہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جیتیں گے۔اتوار کوحلقہ این اے106فیصل آبادمیں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جلسے کرنیوالے کا وقت آنے پر علاج ہوگا اور اگر عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو وہ اس کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے چار سالہ دور حکومت میں مخالفین کو چور ڈاکوکہتے، ان کی کردار کشی اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے رہے مگر ایک بھی الزام ثابت نہ کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے نااہل اور نالائق ٹولہ سے عوام کی جان چھوٹ چکی ہے لہٰذا اب انتقامی سیاست کی بجائے عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ان کا عظیم سرمایہ ہے کیونکہ جو عزت و محبت عوام نے مشکل وقت میں انہیں دی وہ اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی آپ کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور نالائق سابقہ حکو متی ٹولہ سے پاکستانی قوم کی جان چھوٹ چکی ہے جنہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے انتقامی سیاست کی اور غریب عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف ہی دی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد نوازشریف نے رکھی مگر نا اہلوں نے اپنی نالائقی کی وجہ سے ساڑھے تین سال تک اسے عملی طور پر بند رکھا جبکہ نوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گااور ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے مرضی جلسے جلوس کھیلتے رہیں ہم ان کی نااہلی، کرپشن اور بیڈ گورننس سے بھی عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں نالائق حکمرانوں نے ملک کو بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کیاجن کی کوئی اقتصادی یا معاشی پالیسی نہیں تھی،چیزیں مہنگی بکتی رہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کے مینڈیٹ سے ہم آئندہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جیتیں گے۔
رانا ثناء 

مزید :

صفحہ آخر -