روس کی خلائی سیارہ تباہ کرنے پر  امریکہ کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

 روس کی خلائی سیارہ تباہ کرنے پر  امریکہ کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ماسکو(این این آئی)روس نے خلائی سیارہ تباہ کرنے پر تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے کہا کہ کسی بھی ملک کا خلائی سیارہ تباہ کرنے کا مطلب عالمی جنگ کا آغاز ہو گا اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پھر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔دوسری جانب روس یوکرین کی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ روسی فورسز کی جانب سے ماریوپول کی اسٹیل مل میں چھپے یوکرینی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
روس دھمکی

مزید :

صفحہ آخر -