سعودی حکومت نے معلمین کے نظام کر مرکزیت دینے کیلئے مکتب کی آزاد حیثیت ختم کر دی 

        سعودی حکومت نے معلمین کے نظام کر مرکزیت دینے کیلئے مکتب کی آزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم) سعودی حکومت نے معلمین کے نظام کو مرکزیت دینے کے لئے مکتب کی آزاد حیثیت ختم کر دی۔ موسسہ جنوبی ایشیا کے ادارہ نے معلمین کے تمام امور اپنے ذمہ لے لیے،دو دو تین تین معلمین مل کر ایک شرکہ بنائیں گے اور موسسہ جنوبی ایشیا کے ملازم (منیجر) کی حیثیت سے موسسہ جنوبی ایشیا کی فراہم کردہ خدمات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔معلمین کی مانپلی اور انفرادی لوٹ مار کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔مکتب کیA.B.C.D.E کیٹگری بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جنوب ایشیا کے ممالک مکتب کے معلمین سے بکنگ کرانے کی بجائے خدمات کیلئے موسسہ جنوبی ایشیا میں رجسٹرڈ ہوں گے۔معلمین کی مشترکہ بننے والی کمپنیوں کے دفاتر بھی موسسہ جنوبی ایشیا کے ٹاور میں بنیں گے۔سعودی حکومت نے یہ الزام سعودی ویژن 2030ء کے مطابق جدید آن لائن نظام بنانے اور حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے بنایا ہے اس نظام کے حتمی خدوخال عید کے بعد سامنے آئیں گے۔عید کے بعد پرائیویٹ سکیم اور گورنمنٹ سکیم کے لئے خدمات کے حصول کے لئے رابطہ ہو سکے گا۔
مکتب

مزید :

صفحہ آخر -