شاہدرہ میں ڈکیتی کے دوران  مزاحمت پر دکاندار قتل

   شاہدرہ میں ڈکیتی کے دوران  مزاحمت پر دکاندار قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)رات گئے تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک دکان دارکو قتل کردیا گیا ڈاکو مقتول سے لاکھوں روپے کی نقدی بھی لوٹ کرلے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں  نے 42 سالہ دکان دار کولوٹنے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا۔اشفاق کو آہنی راڈ کے وار سے قتل کیا گیا۔مقتول کباڑ کا کام کرتا تھا۔پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان 40 ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے۔
ڈکیتی 

مزید :

صفحہ آخر -