شہباز شریف شوبازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں، فیاض چوہان 

     شہباز شریف شوبازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں، فیاض چوہان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 40 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود شہباز شریف کو جیل ملازمین اور قیدیوں کا خیال نہیں آیا۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شکر ہے جیل کاٹنے کے بعد ملازمین، قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آگیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل ملازمین، قیدیوں کی بہتری کے لیے ہمارے اقدامات تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف شوبازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں گے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -