ملکی ترقی کیلئے مہنگائی کی لہر کو روکنا ہو گا،محمد اعجاز خان

ملکی ترقی کیلئے مہنگائی کی لہر کو روکنا ہو گا،محمد اعجاز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین پاسا محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور روشن معاشی مستقبل کیلئے مہنگائی کی منہ زور لہر کو روکنا نہایت ضروری ہے۔ تاجروں پر عائد ٹیکسوں وصولیوں ڈیوٹیز میں کمی کی جائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ مہنگائی اور معاشی استبداد کا مزید جبر اٹھانے کی یہ قوم سکت نہیں رکھتی۔ حالات میں استحکام اور بہتری اسی صورت ممکن ہے کہ ٹیکس کم کردیئے جائیں اور سبسڈیز دی جائیں۔ اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کی بہتری اور تاجروں کو ریلیف دلوانے کیلئے اپنی آواز نیک نیتی سے اٹھاتے رہیں گے۔ ہم اپنے عہد کو ہمیشہ دیانتداری سے نبھاکر تاجر بھائیوں کو سازگار کاروباری حالات فراہم کرینگے۔ 
ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مشکل اور جبر کی پالیسیوں میں پھنسے تاجر طبقے کی شنوائی کیلئے تیز ترین اقدامات کریں گے۔ مسائل اور حالات کے منافی ٹیکس اور ڈیوٹیز سے تاجروں کو نجات دلائیں گے۔