مارچ 2022 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ

مارچ 2022 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی):مارچ 2022 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں 80.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 179ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2021 میں فرنیچر کی برآمدات کا حجم 99ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مارچ 2021 کے مقابلہ میں مارچ 2022 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں 80ملین روپے یعنی 80فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -