سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ خوش آئند،شاہد رشید

سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ خوش آئند،شاہد رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سعودی عرب سے سستا تیل اور ایل این جی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے ملک میں جاری توانائی بھران میں کمی آئے گی اور پیداوار و روزگار میں اضافہ ہو گا۔ اسکے علاوہ افراد قوت بھی برامد کرنے کی کوششیں کی جائیں گے تاکہ بے روزگاری میں کمی آئے اور ترسیلات میں اضافہ ہو۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہوزیر اعظم شہباز شریف ڈوبتی معیشت کو بچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے حکومت نے سعودی حکومت اور نجی شعبہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے لئے خصوصی اکنامک زون بنانے سمیت اقدامات کئے جا ئیں گیانھوں نے کہا کہ حکومت کا سی پیک اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے کیونکہ یہ محکمہ کچھ کرنے کے بجائے خزانے پر بوجھ بنا ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ترقی پزیر ممالک میں ترسیلات کا حجم برامدات سے زیادہ ہوتا ہے مگر ترسیلات کو وہ توجہ نہیں دی جاتی جو برامدات کو دی جاتی ہے۔برامدات بڑھانے کے لئے حکومت کا بہت سا وقت اور سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔
جبکہ ترسیلات کو اسکی اہمیت کے باوجود غیر اہم شعبہ سمجھا جاتا ہے جس میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ امسال بھی ترسیلات برامدت سے زیادہ رہیں گے۔ حکومتی ماہرین کے اندازوں کے مطابق امسال ترسیلات بتیس ارب ڈالر، برامدات اکتیس ارب ڈالر جبکہ محاصل کی حجم چھ ٹریلین روپے رہے گا۔ 
۔ 

مزید :

کامرس -