پاک ہالینڈ ہاکی ٹیمیں کل پہلے میچ میں مدمقابل

پاک ہالینڈ ہاکی ٹیمیں کل پہلے میچ میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         برسلز(این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران بیلجیئم میں پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔قومی ہاکی ٹیم نے 3 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں ہاکی کی مختلف ڈریلز کیں۔پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ پر اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا، پہلے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی پھر مختلف ڈرلزکے ذریعے ہالینڈ کے خلاف میچز کی تیاری۔گول کیپرز نے بھی اس دوران بھرپور ٹریننگ کی کھلاڑی  آج بھی پریکٹس کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا ہاکی میچ کل کھیلا جائے گادوسرا میچ 27  اپریل کو کھیلے گی، دونوں میچز بریڈا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔
 پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان واحد میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -