چکدرہ، سعودی عرب میں مقیم لوئر دیر کے 35شہری گرفتار

چکدرہ، سعودی عرب میں مقیم لوئر دیر کے 35شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       چکدرہ(تحصیل رپورٹر)سعودی عرب میں مقیم لوئردیرکے35شہری گرفتار، گرفتار افراد سریا کی کمپنی میں کام کرہے تھے جو سعودی حکومت غیرقانونی قراردی ہے، کمپنی غیر قانونی ہے تو مزدوروں کاکیا قصور ہے، گرفتار افراد کے رشتہ داروں نے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا،گرفتارافراد کی رہائی اور ریلیف کے لئے بھرپور کوشش کریں گے مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت مزدوری کیلئے مقیم لوئردیر کے مجموعی طورپر 35بے گناہ افراد کو گرفتارکیاگیاہے جو قانونی ویزہ پر محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب گئے ہیں اور ان کاجرم فقط یہ ہے کہ وہ سریابنانے والی ایک ایسی کمپنی میں کام کررہے تھے جسے سعودی حکومت نے غیرقانونی قراردیکر بند کردی ہے، سعودی عرب میں مبینہ گرفتارافراد کے رشتہ داروں نے گزشتہ روز وزیراعطم کے مشیر انجینئر امیرمقام سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیاکہ ان کے گرفتار بے گناہ رشتہ دار جوکہ پچھلے دس دنوں سے سعودی دارالحکومت ریاض کے سفر جیل میں قید ہیں کی فوری رہائی کے لئے کوشش کریں، ان کے مطابق گرفتارافرادمیں 22کاتعلق لوئردیرآدینزئی کے علاقہ ٹیکنئی سے ہے جن میں ظاہرشاہ نامی شخص کے دو بیٹے ولی الرحمان اور ذاکرالرحمان بھی شامل ہیں، ان کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کو جیل میں خوراک کی شدید کمی اور دیگر مشکلات کاسامنا ہے، مشیروزیراعظم نے انہیں یقین دلایاکہ وہ اپنے تئیں بے گناہ گرفتارافرادکی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔