سابقہ حکمرانوں کا احتساب کیا جائے‘ چوہدری ریاض

      سابقہ حکمرانوں کا احتساب کیا جائے‘ چوہدری ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر مرکزی وصوبائی کونسل چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی سازش کی تھیوری اپنی موت آپ مر چکی ہے۔عمران خان کو صادق اور امین کہنے والے بتائیں کہ عمران خان تحفے میں ملنے والے ہار اور گھڑی کی چوری خود تسلیم کر چکا ہے۔''سازش، سازش'' کی رٹ لگانے والے نے چار سال میں ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا۔عمران خان الیکشن کی جلدی نہ کریں پہلے اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ نااہل حکومت نے ملک کے خزانے کو باپ کی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا، انکا بے رحم احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔ ملک میں بجلی کا حالیہ بحران نااہل عمران خان کی وجہ سے ہے جس پر ان شا اللہ جلد قابو پا لیں گے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں کامیاب ہو گی۔