پی ٹی آئی لاہور کل دوپہر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی 

پی ٹی آئی لاہور کل دوپہر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی 
پی ٹی آئی لاہور کل دوپہر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان  کی کال پر  پاکستان تحریک انصاف لاہور کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز نے  کہا کہ احتجاج کل دوپہر بارہ بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے کیا جائے گا، احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر کیا جائے ۔

شیخ امتیاز نے بتایا کہ کل احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال اور مراد راس کریں گے ، الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج پر امن ہوگا۔