پشاور‘ اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتارمقدمہ درج

پشاور‘ اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتارمقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو پولیس نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو بے نقاب کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ اخون آباد سے ہے جس کا مقتول کے ساتھ رقم لین دین کا تنازعہ تھا، گرفتار ملزم نے رواں ماہ کے نو تاریخ کو مقتول کو بلا کر قتل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رقم لین دین تنازعہ پر مقتول شاکر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے   تفصیلات کے مطابق مدعی گل زمان ولد ارسلا خان سکنہ دلہ زاک روڈ نے مورخہ 9 اپریل کو تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے شاکر علی کو کسی نامعلوم ملزمان نے اخون آباد کے علاقہ میں قتل کیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد سمیت مقتول کے قریبی ساتھیوں اور دیگر تعلق داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران ملزم یایسن ولد اکرام اللہ کے بار بار بدلتے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتول شاکر علی کو اس کے گھر دلہ زاک روڈ سے بلا کر قتل کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے مطابق مقتول کے ساتھ رقم لین دین تنازعہ چلا آ رہا تھا جس کی پاداش میں مقتول کو قتل کیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے