کوھاٹ میں امن و امان کی صورت حال تیزی سے خراب ہونے لگی 

کوھاٹ میں امن و امان کی صورت حال تیزی سے خراب ہونے لگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ میں امن و امان کی صورت حال تیزی سے خراب ہونے لگی آئے روز قتل و غارت اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے عوام میں سخت خوف و ہراس پھیلنے لگا صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ شہر سمیت ضلع بھر میں امن و امان کی غیر تسلی بخش صورت حال قتل و غارت میں اضافہ اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی اور خوف و ہراس پھیل رہا ہے شہریوں کے مطابق بدامنی کی بڑی وجہ تھانوں میں بیٹھے ناتجربہ کار تھانیدار جنہیں سفارش کی وجہ سے SHO لگایا جا رہا ہے اور ضلع میں ایس پی آپریشن جیسی اہم پوسٹ کا خالی ہونا ہے عوامی حلقوں کے مطابق گزشتہ تین مہینوں سے شہر بھر سمیت ضلع بھر میں کرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے مگر کوھاٹ پولیس بچوں کے کھلونا پسٹل اور چرس پکڑنے تک محدود ہے دوسری جانب گزشتہ مہینوں میں کوھاٹ کے مختلف تھانہ جات کی حدود خصوصاً تھانہ سٹی کی حدود سے نامعلوم چور درجنوں سولر بیٹریاں بھی غائب کر چکے ہیں مگر کسی قسم کی گرفتاری نہ ہو سکی جو کہ لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خبیر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوھاٹ میں امن و امان کی تیزی سے خراب ہوتی صورت حال کا نوٹس لیں اور سفارشی اہلکاروں کی جگہ سینئر اور تجربہ کار افسران کو ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ عوام سکھ کی نیند سو سکیں۔